سپریم کورٹ:عمران فاروق قتل کیس، معظم علی کی درخواست ضمانت خارج
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکوکرٹ کا فصلہ برقراررکھا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے معظم علی کی درخواست کی سماعت کی۔
ملزم کے وکلی نے عدالت کو بتایا کہ معظم علی نے شریک ملزمان کو لندن کے کالج مں داخلے میں معاونت فراہم کی اور معظم علی اس سے قبل بھی بے شمار طالب علموں کے داخلے میں مدد کرچکا ہے لکنں وہ عمران فاروق کے قتل کی سازش کا حصہ نہیں تھے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معظم علی قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے شواہد اورثبوت سے متعلق استفسار کاع۔
جس پر سرکاری وکل عدالت کو بتایا کہ معظم علی نے شریک ملزمان کوایڈمیشن دلوانے میں پوری معاونت فراہم کی تھی۔شریک ملزمان عمران فاروق قتل سے پہلے اوربعد مںر ایک دوسرے سے رابطے مںم تھے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ معظم علی کا عبوری چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کای جا چکا ہے اس لےے مقدمے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں، سپریم کورٹ نے ملزم معظم علی درخواست ضمانت خارج کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔