کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 11 اگست 2016 08:11am
کومبنگ آپریشن میں 750 جوانوں نے حصہ لیا۔ فائل فوٹو کومبنگ آپریشن میں 750 جوانوں نے حصہ لیا ۔ فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کومبنگ آپریشن میں ایف سی، اینٹی ٹیررازم فورس اور پولیس کے 750 جوانوں نے حصہ لیا۔

کوئٹہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ادارے ایکشن میں آگئے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیےکوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے رات گئے بلوڑی، سریاب، سیٹلائٹ ٹاؤن، نوا کلی، پختون آبادکے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے لیاآپریشن کے دوران فورسز کے جوانوں نے گھر گھر تلاشی لی اور 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، گرفتارشدگان کےقبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

کومبنگ آپریشن میں ایف سی کے 500، پولیس کے 150اہلکاروں اور اینٹی ٹیررازم فورس کے جانبازوں نے حصہ لیا۔

کوئٹہ کو دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر سے پاک کرنے تک کومبنگ آپریشن جاری رہے گا۔