کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 13افراد زخمی
فائل فوٹوکوئٹہ:کوئٹہ کےعلاقے زرغون روڈ پرپولیس وین کے قریب دھماکے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق ،زرغون روڈ پر پولیس وین گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا،دھماکے سے پولیس کی موبائل میں سوار 5اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں پہنچ گئےاورجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور آئی جی ایف سی نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا،میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کا تھا، جس میں تقریبا 3سے 4کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا۔ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل جج کی گاڑی گزری تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارا مورال کم نہیں ہوگادہشتگردی کی کارروائی جشن آزادی کی سرگرمیوں کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔