مقبوضہ کشمیر:بھارتی بربریت،گھروں پر پلیٹ گنز کا استعمال
فائل فوٹونئی دہلی :مقبوضہ کشمیر میں بھارت ی فوجیوں کے تشدد سے معصوم بچیاں بھی محفوظ نہ رہیں۔ جابر فوج صرف سڑکوں پر حق مانگتے کشمیریوں کو ہی نہیں بلکہ گھر میں موجود افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پیلٹ گن نے گھر کی کھڑکی سے باہر جھانکنے والی چودہ سالہ انشا ملک سے آنکھوں کی روشنی چھین لی۔
بھارتی فوج کشمیریوں پر بے دریغ پیلٹس گن کا استعمال کررہی ہے۔یہ جانتے ہوئے بھی کے پیٹلس گن کا متاثرہ شخص جیتے جی موت کے قریب ہوجاتا ہے۔
نئی دہلی کے اسپتال میں آنکھوں اور ماتھے پر پٹی باندھے یہ ہےمقبوضہ کشمیر کی انشا ملک، جو بھارتی ظالم فوج کی پیلٹ گن کا نشانہ بنی ہے۔
شوپیاں کی چودہ سالہ انشا کی کہانی انتہائی درد ناک ہے،انشا گھر کی کھڑکی سے باہر جھانک رہی تھی کہ ظالم بھارتی فوج نے اسے بھی نہ چھوڑااور سیدھے ماتھے پر پیلٹ گن سے وار کیا۔ اب انشا دونوں آنکھوں سے محروم ہوچکی ہے۔
انشا پہلے سری نگر کے اسپتال میں زیر علاج تھی ،اور یہ معصوم دو بار فور ہیڈ سرجری کرواچکی ہیں۔انشا کی آنکھوں میں آخری بار روشنی عید تک تھی لیکن اب ہر طرف اندھیرا ہے۔پیلٹ گن نے انشا کی دنیا چھین لی ہے۔ ۔
انشا اکیلی ہی اس ظلم کا شکار نہیں ایسے ہزاروں کشمیری موجود ہیں،لیکن انشا کی کہانی ان تمام کشمیریوں کی عکاسی کر رہی ہے جو آج بھارتی فوج کا ظلم سہہ رہے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔