سانحہ کوئٹہ،شہید صحافیوں کی بیواوں کیلئے ملازمتیں

شائع 11 اگست 2016 03:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان کی بیواوں کو سرکاری ملازمتیں دے دی۔

 وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سانحہ کوئٹہ کے شہید صحافیوں  کی بیواؤں کو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ  میں تقرری کا لیٹر دیا۔

 گزشتہ پیر کے روز کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سول اسپتال میں دھماکے میں  آج نیو زکے کیمرمین شہزاد خان شہید ہوگئے تھے،ان کے لواحقین میں ایک بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔ جبکہ ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان بھی واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے ۔وہ اپنے بھائی کے تین بچوں کی کفالت بھی کرتے تھے۔