پاکستان کی ترکی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے ترکی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کیساتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں دہشت گرد ترک سرزمین پرامن، استحکام اور داخلی ہم آہنگی کیخلاف گہری سازش کا حصہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ترک صوبے گازیانتپ میں شادی کی تقریب میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور پوری قوم دہشت گرد حملے پر شدید غم و غصے کے عالم میں ہیں،گازیانتپم، وان، بتلس اورعلازگ سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تمام علاقوں کے باسی پاکستانی قوم کے انتہائی قریب ہیں۔
دہشت گرد ترک سرزمین پرامن، استحکام اور داخلی ہم آہنگی کیخلاف گہری سازش کا حصہ ہیں لیکن ایسے عناصر اپنے مضموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ترجمان نے دہشتگردی کی اِس بذدلانہ اور بربریت پر مبنی کارروائی میں جاں بحق ہونے والے ترک بہن بھائیوں کے خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔