فیصل آباد میں حساس اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن، 6افراد گرفتار
فائل فوٹوفیصل آباد:فیصل آباد میں حساس اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کینال روڈ پر حساس اداروں نے ایک گھر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
گھر میں موجود 6 افراد کو گرفتار کرکے ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ، لیپ ٹاپ اور دیر سامان برآمد کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد کی گزشتہ دو ہفتوں سے ریکی کی جارہی تھی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے اس گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔