بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سر پرستی اورمعاونت کررہاہے،دفترخارجہ
بھارت کی سرپرستی کا ثبوت کلبوشن یادیوکے اعترافی بیانات ہیں،دفتر خارجہ - فائل فوٹوترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کررہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی قیادت کے پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے۔ بھارت کی سرپرستی کا ثبوت کلبوشن یادیوکے اعترافی بیانات ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کے ظلم و ستم سے ہٹانا چاہتا ہے۔
بھارت گزشتہ 75روزکے دوران 108 کشمیریوں کوشہید اورہزاروں کوزخمی کرچکا ہے۔ بھارتی فوج کی کارروائیاں سراسرانسانی حقوق کی خلاف ورزی اورپامالی ہیں ۔
بھارت نے کشمیری رہنما برہان وانی کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ بھارت کشمیرمیں ظلم ڈھا رہا ہے ۔ عالمی برادری کوبھی بھارتی مظالم پرتشویش ہے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔