تحریک انصاف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا
فائل فوٹولاہور:تحریک انصاف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب کی جانب سے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں رائیونڈ مارچ کے خلاف مسلم لیگ نون کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے جانثار نواز فورس کے نام سے عسکری ونگ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں،جب کہ سڑکوں کو بلاک اور پٹرول پمپوں کو بند کرکے پٹرول کی قلت کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
خط میں مطالبہ کیاگیا ہےکہ رائے ونڈ مارچ کے موقع پر پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔
خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عابد شیر علی کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو دی جانے والی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔