سمجھوتہ ایکسپریس سروس بحال،138 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 10:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:بھارت کی جانب سے گزشتہ روز معطل کی جانیوالی سمجھوتا ایکسپریس سروس بحال ہوگئی۔

سمجھوتہ ایکسپریس بحالی کے بعد آج صبح 8بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے 138مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی۔سمجھوتا ایکسپریس کو گزشتہ روز بھارت کی درخواست پر عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

جس میں موقف یہ اختیار کیا گیا تھا کہ بھارت میں احتجاج کے باعث سمجھوتہ ایکپریس کے مسافروں کو سکیورٹی خدشات ہیں۔

 بعد ازاں پاکستانی ریلوے حکام کو بھارت کی طرف سے سمجھوتہ ایکپریس بروقت روانگی کے احکامات موصول ہو گئے۔

ریلوے اسٹیشن پر 4 بھارتی خواتین تاخیر سے پہنچنے پر ٹرین پر سوار نہ ہو سکیں۔ جس کے باعث انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر خوب شور مچایا ان کا کہنا تھا کہ کرنسی تبدیل اور سامان اکٹھا کرتے ہوئے دیر ہوئی جس کے باعث ر یلوے اسٹیشن تاخیر سے پہنچی۔

سمجھوتا ایکسپریس سے قبل دوستی بس بھی بھارت سے پاکستان آئے 11 طلبہ کو لیکر امرتسر روانہ ہوگئی۔