رائیونڈ مارچ کو روکنے پر شدید ردعمل کی دھمکی
File Photoلاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کو روکا گیا تو ردعمل بھی شدید آئے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب قومی اداروں سے انصاف کی توقع نہ ہو تو احتجاج ہی واحد راستہ رہ جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پانامہ لیکس کا معاملہ دفن ہو گیا تو کرپشن کو روکنے کا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو چاہیئے کہ قومی اہمیت کے اس مسئلے پر احتجاج کے لئے باہر نکلیں۔
پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ روکا گیا تو ردعمل بھی اتنا ہی شدید آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمران جواب دینے کے بجائے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملکی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے اور نہ ہی وہ گوادار کے راستے میں کھڑے ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں تو پولیس اسٹیشنز کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔