پاک بھارت صورتحال پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے پاک بھارت کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے۔
پوائنٹ آف آرڈرپراظہارخیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیراور پاک بھارت کی صورتحال پرپیرکو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔
یہ حکومت اور اپوزیشن نہیں پاکستان کا معاملہ ہے،کھل کربحث ہونی چاہئے،وزیراعظم کو نیویارک جانے سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ آئندہ بدھ کو پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوچکا ہے،اپوزیشن پیرسے چاہتی ہے تومشاورت ہوسکتی ہے۔
محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں،مشترکہ اجلاس کو صرف کشمیر تک محدود نہ رکھا جائے۔
جماعت اسلامی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے میں تاخیرنہ کی جائے۔
اسپیکرنے کہاکہ کشمیر کا معاملہ انتہائی اہم ہے،مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے علاوہ دیگر معاملات پربحث نہ ہو تو مناسب ہے۔
تاہم اس دوران تحریک انصاف کے رکن عارف علوی نے سپیکر کے وزیراعظم سے متعلق ریفرنسز کے فیصلوں پراعتراض اٹھایا۔
جس پراسپیکر نے کہا کہ جسے اعتراض ہے وہ عدالت اورالیکشن کمیشن جائے،ایوان میں ا سپیکرپراعتراض نہیں کیا جاسکتا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔