پاک افغان سرحد پر ایف سی کی کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
فائل فوٹوپنجپائی:ایف سی نے پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف سی نے پاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں کارروائی کی اور نالے میں چھپایا گیا بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔
کارروائی کے دوران اٹھارہ سو کلو گرام بارودی مواد پر مشتمل ڈیڑھ سو دیسی ساختہ بم برآمد کر لئے گئے ۔ ان بموں کو بلوچستان میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا ۔
ایف سی نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔