لائن آف کنٹرول چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

شائع 01 اکتوبر 2016 03:47am

loc

مظفر آباد: بھمبرآزاد کشمیرمیں چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی، تاہم کوئی جانے نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع نے آج نیوزکوبتایا کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی

بھارتی فوج نے ہفتہ کی صبح  بھمبرمیں چھمب سیکٹر اوراسکے ملحقہ علاقوں کونشانہ بنایا،پاک فوج کی  بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں،فائرنگ کاسلسلہ تقریباً چارگھنٹے تک جاری رہا، تاہم ابھی تک کسی جانی تقصان کی اطلاع نہیں ملی

آئے روز بھارتی فائرنگ سے اسکولوں میں جانے والے بچے شدید اضطراب کا شکارہیں،تاہم لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے عوام  بھارتی فوج کی فائرنگ سے اپنے گھروں میں حصورہوکررہ گئے ہیں۔۔