وزیر اعلیٰ پنجاب کی چئیرمین پیمرا کو بھارتی چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن کی یقین دہانی
فائل فوٹولاہور: وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے پیمرا کے چئیرمین ابصار عالم نے ملاقات کی۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے انڈین چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے پیمرا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔
چئیرمین پیمرا نے بتایا کہ 15اکتوبر سے انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ ذریعے کریک ڈاؤن کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس اقدام میں حکومت پنجاب پیمرا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے تمام بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر کے قیام کیلئے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔