عمران خان بھارت کی نظر میں قوم کو کمزور کررہے ہیں،ایاز صادق
File Photoلاہور:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کو کمزور کہہ کر بھارت کی نظروں میں پوری قوم کو کمزور کر رہے ہیں۔ عمران خان بیشک انہیں اسپیکر نہ مانیں مگر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت ضرورکریں۔
لاہور میں سی پی این ای کے اجلاس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان انہیں اسپیکر نہیں مانتے تو نہ مانیں مگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرکے اہم قومی مسائل پر بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کو کمزور کہہ کر بھارت کی نظروں میں پوری قوم کو کمزور کر رہے ہیں۔
پی ٹی ائی کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ خود دو سو بندوں کو لیکر شہر بند کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر تمام سیاسی پارٹیوں سے سی پیک کو متنازعہ نہ بنانے کی اپیل بھی کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔