پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

شائع 01 اکتوبر 2016 05:03pm
File Photo File Photo

کراچی:کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسین ی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

شمالی بحریہ عرب میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے معائنے کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ نے ملکی بحری سرحدوں کی نگرانی کے حوالے سے بحریہ کی تیاریوں پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا ۔

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر تعینات افسران اور سیلرز سے گفتگو کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے جوانوں کے عزم کی تعریف کی۔

 کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں پاک بحریہ بحری سرحدوں ، کریکس اور ساحلی علاقوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔