وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل بلالیا

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2016 07:36am
رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے - فائل فوٹو رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے - فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل بلالیا،رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد سےجاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ کےمطابق، ملک کو درپیش دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن کی تجویز کے بعد کے بعد تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس پیر کو بلا لیا ہے۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئےہیں،پارلیمانی پارٹی نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورکنٹرول لائن پر سیکیورٹی کے حالات پربریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق ،وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،جس پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی سربراہ کی حثیت سے شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نےوزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔