ایم کیوایم لندن کا فاروق ستارکو بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کااعلان
فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم لندن نے ڈاکٹرفاروق ستارکوپارٹی کی بنیادی رکنیت سےخارج کرنے کااعلان کردیا۔
لندن سے جاری اعلامیے میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سے ایک بارپھرمستعفیٰ ہونے کامطالبہ کیاگیا ہے ۔
مصطفیٰ عزیزآبادی ،قاسم علی رضا،واسع جلیل اورمحمداشفاق کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے پارٹی کا منتخب کنوینئرندیم نصرت کے سواکوئی نہیں ہے۔
فاروق ستارکورابطہ کمیٹی نے بانی قائد کی توثیق کے بعد پارلیمانی لیڈربنایاتھااوربحثیت پارلیمانی لیڈرکسی بھی فیصلے کوعوام پرتھوپنےکااختیارنہیں رکھتے۔
کارکنان کو مطلع کیاجاتا ہے کہ فاروق ستار کو باربارغداری کا اعادہ کرنے کے جرم میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا جاتاہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاقائد کاحکم ہے کہ ارکان منتخب ایوانوں کی رکنیت سے فی الفوراستعفیٰ دیدیں۔
جومنتخب نمائندہ کنوینئرندیم نصرت کا حکم نہیں مانے گااس کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی اورعوامی سطح پرایسے عناصر کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔