پاکستان نے کشتی پکڑنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

شائع 03 اکتوبر 2016 04:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

 اسلام آباد:پاکستان نے کشتی پکڑنے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق، بھارتی کوسٹ گارڈز نے پور بند گجرات سے ایک کشتی اور اس میں سوار 9 افراد کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ کشتی اور اس میں موجود افراد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تاہم پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ کوئی پاکستانی کشتی یا ماہی گیر لاپتہ ہے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق اس بارے میں متعلقہ افراد سے رابطہ کرکے معلومات طلب کی گئی ہیں۔