پاکستانی کیبل آپریٹرزکا بھارتی چینلز بند کرنے کا اعلان
فائل فوٹولاہور:پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی چینلز کی نشریات بند کرنے کا اعلان کردیا۔
کشمیرمیں بھارتی جارحیت، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اتوار کو کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔
ریلی میں شریک ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نے کہا کہْ ہر مشکل میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں'۔ ریلی کے شرکاء نے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔