فاروق ستاراسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ندیم نصرت
فائل فوٹوکراچی: متحدہ قومی موومنٹ- لندن کے سینئر رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔
اتوار کو آج نیوزکے پروگرام اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ متحدہ کے آئین میں تبدیلیاں غیرآئینی طریقے سے کی گئیں۔ ایم کیوایم ایک ہی ہے جس کے قائد الطاف حسین ہیں۔
ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ملک نہ زندہ باد کے نعروں سے بنتے ہیں، نہ مردہ باد کے نعروں سے ٹوٹتے ہیں۔ ہماری حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوناکام کرنے کی پی ایس پی کی کوشش ناکام رہی۔
انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین کی طبعیت بہترہے اور وہ ایک دو دن میں ویڈیو پیغام جاری کریں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔