ایم کیو ایم کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قرارداد جمع
فائل فوٹواسلام آباد:ایم کیو ایم نے نیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیلئےقرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔
ایم کیوایم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انتہا پسندی کے خاتمے میں ناکام ہوگئی ، معاملے پرفی الفورآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے ۔
قراردار فاروق ستار، شیخ صلاح الدین، خواجہ سہیل اورخالد مقبول کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیاگیا اورحکومت دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے میں ناکام ہوگئی ۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے مرتب کیاگیا تھا اورنیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدردآمد نہ ہونے کا اثرضرب عضب پربھی پڑا ۔
ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد، انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیزکانفرنس فی الفوربلائی جائے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔