ایان علی کیس:عدالت کا درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ
فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے ماڈل کانام ای سی ایل سےخارج کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ایان علی کی کوئی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل نہیں ہوئی نہ ہی ان کا کوئی حلف نامہ جمع ہوا،صرف وکیل کی درخواست دائرکی گئی۔
جس پرایان علی کےوکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ انہوں نے وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایان علی کی درخواست پرکہاگیاہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری کیخلاف کارروائی نہیں کی،پنجاب حکومت نے ایان علی کانام نئے میمورینڈم کے تحت ا ی سی ایل میں شامل کرایا۔
جس پرلطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ جس مقدمے میں ایان علی نامزد نہیں اس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرائے گئے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔