پارلیمانی اجلاس: پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر
فائل فوٹواسلام آباد: بھارتی مظالم اور ایل او سی خلاف وزریوں پرپاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر آگئیں۔
وزیراعظم کے زیرصدارت پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیرکا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریراورفہم فراست کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں پوری قوم یک جان ہے۔
جبکہ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم ، حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاحکومت سےاختلافات کے باوجود کشمیرپرساتھ کھڑے ہیں،بھارتی جارحیت کا مقابلہ متحد ہوکرکریں گے۔
حکومت ماہرسفاتکاروں کوکشمیرپر بیرون ملک بھجوائےاورلائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کا سفارتی سطح پربھرپورجواب دیا جائے،بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے قیام اورمستقل وزیرخارجہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرکے معاملے اور قومی مفاد پریک جاں ہیں،انہوں نے کہاوزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریرکو قابل تعریف قراردیتےہوئے کہاکہ حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی بہت مثبت اقدامات اٹھائے۔
حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کے حوصلہ افزا اقدامات اٹھائے مگرافسوس بھارت سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سفارتی سطح پرتنہا نہیں درحقیقت بھارت نے سارک کے پرامن اجلاس کا بائیکاٹ کیا، وزیراعظم کی فہم وفراست اورآپ کی حب الوطنی پرپورایقین ہے۔
سراج الحق نے کہااقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرقوم کے جذبات کی ترجمان تھی،کشمیر پر حکومت،فوج اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت کیخلاف مشترکہ آوازاورعزم کی ضرورت پر زوردیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔