آرمی چیف راحیل شریف کا اسٹرائیک کورمنگلا کا دورہ
File Photoراولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو سرحدی صورتحال، پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقعے پر کمانڈر اسٹرائیک کور نے آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
آرمی چیف کو سرحدی صورتحال،پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں، کسی بھی چیلنج کی صورت میں مؤثرحکمت عملی پربھی تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔
اس موقعے پر کورکمانڈرلاہور،گوجرانوالہ،پشاوربھی موجود تھے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز بھی اس اہم بریفنگ کا حصہ تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔