کراچی:فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے شفیق کالونی میں واقع فیکٹری میں بوائلرپھٹنے سے 2افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا کہ اچانک بوائلردھماکے سے پھٹ گیا اورآگ لگ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اورفائربریگیڈ کی 4گاڑیاں جائے حادثہ پرپہنچی اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،جاں بحق افراد کی شناخت رفیق اورسلمان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں رشید اورمنصور شامل ہیں ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔