پی ٹی وی حملہ کیس:عمران خان، طاہر القادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

شائع 21 اکتوبر 2016 08:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسداددہشت گردی عدالت میں جج سید کوثرعباس زیدی نے پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت کی۔

 پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ جمع نہ کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔

 عدالت نے عمران خان اورطاہرالقادری سمیت 70ملزموں کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے ہیں، جبکہ عدالت میں پیش ہونے والے 6 ملزمان کوحاضری سے استثنا مل گیا،مقدمے کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔