بھارتی فورسزکی ورگنگ باؤنڈری پربلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ
پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے دشمن کومنہ توڑ جواب دیا گیا - فائل فوٹومظفرآباد:بھارتی سیکیورٹی فورسزکی ورگنگ باؤنڈری پرشکر گڑھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ اورشیلنگ پنجاب رینجرزنے دشمن کومنہ توڑجواب دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ورکنگ باونڈری پربلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ کی ہے،بھارتی فورسز نے شکرگڑھ سیکٹرمیں چک امرو گاؤں کونشانہ بنایا۔
پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے دشمن کومنہ توڑ جواب دیا گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ آج صبح 9سے9:30 بجے تک جاری رہا ۔
فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔