مقبوضہ کشمیر: نماز کی اجازت نہ ملی، شیلنگ اور گولیاں برسادیں
File Photoسرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو جمعے کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دی اور نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے کشمیریوں پر شیلنگ کی اور گولیاں برسادیں۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی۔ وادی کے مظلوم عوام مسلسل پندرہویں جمعے کو بھی مساجد میں نماز ادا نہ کرسکے۔ پوری وادی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں ایک سو پانچ روز بیت گئے، لیکن حالات معمول پر نہ آسکے۔
سرینگر میں نماز کے لیے آنے والے نہتے کشمیریوں پر ظالم فوجیوں نے گولیاں چلائیں اور شیلنگ کردی،جس سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے۔
وادی کے حالات سے نمٹنے کے لیے جابر افواج نے نئے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔ظالم فوجیوں نے بارہ مولا میں کریک ڈاؤن کرکے گھر گھر تلاشی لی۔
بھارتی چھروں سے زخمی ہونے والے ایک درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ظالم فوج کے ہاتھوں گرفتار دو کم عمر نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔