بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد شہید
فائل فوٹوراولپنڈی: بھارت نے پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے بچی سمیت3 افراد شہید اور 8زخمی ہوگئے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر گولہ باری کردی، جس سے نکیال اور پونچھ براشیر خان سیکٹر میں بچی اور خاتون سمیت 3 شہری شہید اور8 زخمی ہوگئے۔
لیکن پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
ادھر دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیااور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر بھارتی اہلکار کو احتجاجی مراسلہ دیا۔
دوسری جانب بھارت نے جامع مسجد سری نگر پر تالا ڈال دیا اور مسجد کی طرف کشمیریوں کا مارچ روکنے کیلئے کرفیو نافذ کردیا،درجنوں افراد سمیت میرواعظ عمر فاروق کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔