کراچی:مارکیٹیں اور شادی ہالز جلد بند کرنے کی تاریخ میں توسیع
فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مارکیٹیں اور شادی ہالز جلدی بند کرانے کے دعوے تو بہت کئے تھے، تاہم سسٹم کے آگے مراد علی شاہ کی ایک نہ چل سکی، یکم نومبر سے اب دکانیں شام7 کے بجائے رات10 بجے اور شادی ہالز معمول کے مطابق ہی بند کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر منظور وسان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز کی جنوری2017تک بکنگ ہوچکی ہے،جبکہ دکانوں کی جلد بندش کے باعث شہری شدید مشکل کا شکار ہیں۔
لہٰذا صوبائی وزیر کی تجویز پر مراد علی شاہ نے مارکیٹیں شام 7 بجے اور شادی ہالز مقررہ وقت پر بند کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
واضح رہے کہ شادیوں میں ون ڈش پر پابندی کو بھی یکم فروری 2017 تک موخر کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد عوام کو پریشان کرنا نہیں،بلکہ بہتری کیلئے کوشش کرنا ہے۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔