اگر جماعت اسلامی کی  حکومت آئی تو سب کو اڈیالہ جیل جانا پڑے گا، سراج الحق

شائع 29 اکتوبر 2016 10:33am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔اگر جماعت اسلامی کی  حکومت آئی تو سب کو اڈیالہ جیل جانا پڑے گا۔

لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ جس نظام میں مزدور اور کسان محنت کے باوجود غریب ہی رہے وہ ایسے نظام کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا آج کرپشن کیخلاف وہ لوگ باتیں کررہے ہیں جن کا اپنا نام پانامہ لیکس میں ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےنام پر حکمرانوں نے ملکی دولت کو لوٹا اور اپنے بینک بیلنس بڑھائے۔اگر جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو سب کو اڈیالہ جیل جانا پڑے گا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام نافذ کیے بغیر نہ پاکستان محفوظ ہے اور نہ ہی کشمیر کو آزاد کرایا جاسکتا ہے۔