وزیراعظم نواز شریف پر وزارت داخلہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکا الزام

شائع 29 اکتوبر 2016 04:14pm
File Photo File Photo

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزارت داخلہ کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

چیرمین پیپلز پارٹی اپنے والد کے دیرینہ رفیق ڈاکٹر عاصم کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے۔بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے داخلہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم وزارت داخلہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ڈاکٹرعاصم کو سیاسی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان موثر اور بہترین حکمت عملی ہے ، قومی ایکشن پلان پر سب کو ایک صفحے پر موجود ہیں ، تاہم سینئر پارٹی رہنمائوں سے پوچھوں گا کہ موجود ہ حالات میں ہمیں اسے مزید سپورٹ کرنا چاہئے ؟

چیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ، دہشت گرد اسلام کے نام پر لوگوں کو مار رہے ہیں ۔