امجد صابری قتل کیس میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی، آئی جی سندھ

شائع 29 اکتوبر 2016 05:58pm
File Photo File Photo

کراچی :آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ،بارہ مئی اور حکیم سعید قتل کے مقدمات چالان ہوچکے ہیں نئے ثبوت ملتے ہی ان مقدمات کو دوبارہ کھولا جاسکتا ہے امجد صابری کیس میں اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

سی پی ایل سی حیدرآباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی داعش اور جہادی تنظیمیں موجود ہیں تاہم سندھ میں داعش منظم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ  امجد صابری کیس میں اب تک ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

اے ڈی خواجہ نے  مزید کہا کہ سانحہ بلدیہ،بارہ مئی اور حکیم سعید قتل کے مقدمات چالان ہوچکے ہیں نئے ثبوت ملتے ہی ان مقدمات کو دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

 آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔