عمران خان کی تمام کارکنوں کو کل بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت
تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کی حکمت عملی تبدیل کردی - فائل فوٹواسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام کارکنوں کو تمام رکاوٹیں ہٹا کر کل ہرصورت بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
راستوں کی بندش اور بنی گالہ کے مبینہ محاصرے کے بعد تحریک انصاف نے 2نومبر کے پلان میں کچھ تبدیلی کردی، 2نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کیلئے کارکنوں کو کل بنی گالہ طلب کرلیا گیا۔
عمران خان کہتے ہیں چاہے رکاوٹیں ہٹا کر آئیں یا پہاڑ چڑھ کر کارکن ہرصورت کل بنی گالہ پہنچیں،اسلام آباد کا قافلہ اب بنی گالہ سے نکلے گا۔
عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ کو کٹ آف کردیا گیا ہے، کھانا روک لیا گیا،عدلیہ کا ٹرائل ہورہا ہے، اس کی ساکھ داؤ پر لگی ہے، پیرکو ہم پھر عدالت کا ٹیسٹ لیں گے۔
عمران خان نے پلانٹڈ اسٹوری کے حوالے سے بھی حکومت پر کڑی تنقید کی۔
وزیراطلاعات پرویز رشید کے استعفیٰ پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دن ختم ہوگئے، پہلا چوہا پکڑا گیا،اب باقی چوہوں کی باری آنے والی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا رنگ باز بھاگ گیالیکن جب انہیں خواجہ آصف کی وطن واپسی کی اطلاع دی گئی تو بولے گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو جمہوریت کے ہجے بھی نہیں آتے،نوازشریف کی جمہوریت اور مشرف کی آمریت میں کوئی فرق نہیں۔
عمران خان نے منگل کے روز سپریم کورٹ جانے کا بھی عندیہ دیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔