پرویزرشید کو بچہ بناکر پیش نہ کیا جائے:عمران خان
فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اپنے ضمیر کو جھنجوڑیں اور وزیراعظم کے جرائم چھپانے کا ساتھ نہ دیں۔
عمران خان نےمیدیا کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس خبر پر پرویزرشید کو بچہ بناکر پیش نہ کیا جائے، پوچھا جائے کہ کیوں خبر آگے بھیجی۔
کپتان نے کہاکہ شریف خاندان کے لندن اپارٹمنٹس 2005 میں نہیں 90 کی دہائی میں منی لانڈرنگ سے خریدے گئے، یہ چوہدری نثار بھی تسلیم کرچکے ہیں، کیوں وزیراعظم کی کرپشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔
عمران خان نے مشرف دور کی آمریت کو موجودہ حکومت سے بہتر قرار دیا اور کہاکہ مسلم لیگ ن بھی صرف پنجاب کی سیاست نہ کرے۔
کپتان نے پاک سیکریٹریٹ پر قبضہ کی سازش کے الزام کا جواب تو نہیں دیا تاہم یہ واضح ضرور کیا کہ شہر کا لاک ڈاؤن کرنے کی باضابطہ منصوبہ بندی تو نہیں ہے لیکن لاکھوں عوام کے سمندر سے ازخود ایسا لاک ڈاؤن ہوجائے گا۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔