پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کے قافلےکو برہان انٹرچینج پرروک لیا گیا

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2016 09:09am
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا - فائل فوٹو وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کے قافلے کو پولیس نے برہان انٹر چینج پر روک لیا۔

برہان انٹر چینج کو کنٹینرز اور مٹی ڈال کر بند کردیا گیا، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز کو ہٹانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے جیسے ہی کرین کو آگے کیا تو پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئی۔

مشتعل کارکنوں نے موٹروے پر جھاڑیوں میں آگ لگا دی۔ پولیس کی شیلنگ سے متعدد کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور وہی رات گزارنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صبح بنی گالا ضرور پہنچیں گے اور عمران خان سے ملاقات کریں گے،حکومت نے اینٹ ماری ہے تو ہم پتھر ماریں گے۔عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے۔

http://www.dailymotion.com/video/x503fg8