نوازشریف پیسے کے چکر میں ملک کوتباہ کررہے ہیں،عمران خان

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2016 09:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پیسے کے چکر میں ملک کوتباہ کررہے ہیں،انہیں پاکستان میں نہیں جائیدادیں بنانے میں دلچسپی ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کل ہر صورت نکلنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی وزیراعظم نوا زشریف کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قراردے دیا۔

عمران خان نے بنی گالہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز خٹک اور ان کے ہمراہ کارکنوں کو ہیرو قراردیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ریاستی دہشت گردی کی گئی ، پرویزخٹک اپنے چیئرمین سے ملنے آرہے تھے کس قانون کے تحت روکا گیا ۔

عمران خان نے گزشتہ روز کی سماعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جج صاحب کہتے ہیں عمران ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے بتایا جائے کیا انصاف مانگنا اورحق کیلئے احتجاج کرنا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے ۔

عمران خان نے 2نومبرکی اسٹریٹجی بتانے سے انکارکرتےہوئے کہاکہ سڑکیں کھود دیں یا کچھ بھی کرلیں کل ضرور نکلیں گے ۔

عمران خان نے سپریم کورٹ نہ جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ حکومت کا کیا پتہ انہیں وہاں سے گرفتار کرلیا جائے ۔

چوہدری نثار کی دوستی کے سوال پر عمران نے کہاکہ دوست وہ ہے جس کا نظریہ آپ سے ملتا ہو،کل پاکستانی قوم نکلے گی، ہرطبقہ نکلے گا ، خیبرپختونخوا والے پھرواپس آئیں گے ،مجرم کی چوری بچانے والا دوست نہیں ہوسکتا۔

http://www.dailymotion.com/video/x503ej3