وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،وزیراعظم سیاسی بحران ختم ہونے پرخوش
فائل فوٹواسلا آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم نواز شریف سیاسی بحران ختم ہونے پرکافی خوش دیکھائی دیئے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہورہاہے، دارالحکومت سے سیاسی بحران ٹلنے پروزیراعظم نوازشریف بہت خوش نظرآئے۔
شہراقتدارپرممکنہ دھاوےاورلاک ڈاؤن کے معاملے کودرست اندازمیں حل کرنے پروزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ اورپولیس و ایف سی کے کردارکوسراہا۔
وفاقی کابینہ میں 25 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاجارہاہے۔ کابینہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فریم ورک میں پاکستان کے کردارپررپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی ، نیشنل میری ٹائم پالیسی اور بچوں کے اغوا سے متعلق عالمی کنونشن میں شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ قانونی کیسزسے متعلق کابینہ کے 31 اکتوبرکوکئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
http://www.dailymotion.com/video/x509ped














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔