اسلام آباد:نجی یونیورسٹی کی بس الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی تیزرفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ 30طالبات زخمی ہوگئیں۔
اسلام آباد میں اسلامی یونیورسٹی کی تیزرفتار بس کشمیر ہائی وے پربریک فیل ہونے پرحادثے کاشکار ہوئی،موٹرسائیکل سواربھی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس افسر کاکہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔
اسلامی یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ افسر کا کہنا تھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،حادثے میں 30 طالبات زخمی ہوئیں،جنہیں پمزاسپتال پہنچادیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،زخمی طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردیں۔
http://www.dailymotion.com/video/x509p6n
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔