کارکنان کو خون خرابے کے ڈر سے واپسی کی ہدایت کی، عمران خان

شائع 02 نومبر 2016 05:27pm
File Photo File Photo

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کارکنان پر اس طرح کی شیلنگ ہوئی جیسے کسی دوسرے ملک پر ہورہی ہو، خون خرابے کے ڈر سے کارکنان کو واپس جانے کیلئے احکامات دیئے۔

 اسلام آباد کےپریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا یوم تشکر سے متعلق جلسہ جاری ہے ۔ جلسے سے عمران خان خطاب کررہے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سوال کیا کہ کرپشن کیخلاف احتجاج کرنا کیا دشمنی ہے؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شریف برادران ملک میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی نے ان کے فرنٹ مین کو پکڑا تو ڈرامہ کرنے لگے، جب سے پانامہ کیس آیا بڑے بھائی منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف  پی ٹی آئی  سے خوفزدہ ہیں ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سولو فلائٹ نہیں لی ،پاکستان کے عوام پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیساتھ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بھی قوم کا ہیروبھی قرار دیا۔