پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلہ کشمیر کاحل چاہتاہے،ملیحہ لودھی

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2016 07:36am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک:اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری جذبہ آزادی سے سرشار ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ  کشمیری عوام حق خودارادیت کے لئے پرعزم ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتاہے اور کشمیرکے عوام 70 برسوں سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں

انہوں نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کا حل عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے۔

 مستقل مندوب نے کہا کہ کشمیری عوام ہر صورت میں بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں، انھوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار حل ممکن نہیں۔