پی ٹی آئی کے نعیم الحق اور عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور لڑپڑے

شائع 03 نومبر 2016 02:10pm
File Photo File Photo

اسلام آباد: تحریک انصاف کےرہنما نعیم الحق اورعوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پورلڑپڑے ۔ دونوں اتحادیوں میں تلخ جملوں سے بات گالم گلوچ تک جا پہنچی ۔

سپریم کورٹ کے باہرعوامی تحریک کے رہنماخرم نوازگنڈا پورجیسے ہی ڈائس پرپہنچے توتحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے انہیں بات کرنے سے روک دیا اورکہا کہ شہنشاہ ٹاک کرنے آرہے ہیں ہٹ جائیں ۔

 نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پہلے ان کی پارٹی کے چیئرمین عمران خان بات کریں گے، خرم نوازگنڈا پورکی جانب سے اصرارکیا گیا تونعیم الحق نے انہیں ڈائس سے ہی ہٹا دیا۔ اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اوربات گالم گلوچ تک جاپہنچی ۔ شیخ رشید نے معاملے کو مزید بگڑنے سے بچایا۔

خرم نوازگنڈا پورنے پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے نعیم الحق کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ رویہ رہا تو میں برداشت نہیں کروں گا، میں صرف اپنا موقف پیش کرنے گیا تھا لیکن مجھے گالیاں دی گئیں، بدتمیزی کی گئی اوردھکے دیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ میں شیخ رشید سے بات کررہا تھا جس پرنعیم الحق نے بدتمیزی کی ۔ نعیم الحق بدتمیزآدمی ہیں ۔ ہاتھ سے دھکے دے کر کہتے ہیں شہنشاہ ٹاک کرنے آرہے ہیں ہٹ جائیں ۔

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے واقعے پرردعمل میں کہا کہ عمران خان نےبد تہذیبی کے کلچرکو فروغ دیا ہے ۔ وہی بدتہذیبی کا کلچرآج ان کے گلے میں پڑا نظرآرہا ہے۔ خرم نوازگنڈا پوراورنعیم الحق کی چپقلش بدتہذیبی کا عملی مظاہرہ ہے ۔