ملک کرپشن کی دلدل میں پھنس گیا، سراج الحق
File Photoلاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کرپشن کے دلدل میں پھنس چکا ہے اور یہ دشمن کے حملے سے نہیں کرپشن کی وجہ تباہ سے ہو جائے گا۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔ غیر ملکی حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپشن کے ناسور کی وجہ سے پاکستان روانڈا بن جائے گا۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تاریخ میں نام کمانے کا موقع ملا لیکن افسوس انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ نواز شریف کے آنسو دیکھ کر انہیں ضیاء الحق کے آنسو یاد آ گئے۔
ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ جا کر قانون کی بالا دستی کو قائم کیا ہے اور یوں انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ سیاستدانوں کی لڑائی سے مارشل لاء آیا۔ اب سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح قوم کو اس دلدل سے نکالتی ہے۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ماضی کی طرح یہ صرف انکوائری رپورٹ نہ ہو بلکہ کمیشن جزا و سزا کا فیصلہ بھی کرے۔ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے انیس سو چھیانوے میں دھرنا دیا تھا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔