جہانگیر ترین کے ہرجانہ دعوے پر شہباز شریف کو نوٹس جاری
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد کے سیشن جج نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہرجانہ دعوے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
شہبازشریف کے خلاف 30 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔
جہانگیرترین کے وکیل نے دلائل میں کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے مؤکل کی خلاف قرض معاف کرانے سے متعلق بے بنیاد الزام تراشی کی،اس سے جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا،شہبازشریف کو معذرت کرنے کے قانونی نوٹس بھیجے گئے مگر جواب نہیں آیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک طلب کرلی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔