وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2016 09:14am
ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی - فائل فوٹو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی - فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے 24گھنٹوں میں دوسری بارملاقات کی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ،لاہور میں وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب  سے جمعرات کی شام پہلی ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال خصوصا گزشتہ دنوں کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں شخصیات نے پولیس اورسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا ۔

جمعہ کو دوسری ملاقات ہوئی جو پہلی ملاقات کا تسلسل تھی ، اس دوسری ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔