کراچی: پولیس کاسرچ آپریشن،3 افغان باشندے گرفتار

شائع 05 نومبر 2016 05:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3 افغان باشندوں اور ایک ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،رات گئے پولیس نے گبول ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار تینوں افغان باشندوں کو شناختی کارڈ نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سعید آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔