دہشت گرد نہیں چاہتے  پی پی اپنی اصل طاقت دکھائے،بلاول

شائع 05 نومبر 2016 09:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گھوٹکی:چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں اگر وفاقی حکومت کو پیش کردہ چار مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو پھر شیر کا شکار ہوگا، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اپنی اصل طاقت دکھائے۔

گھوٹکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کا ایک سوئچ جب آن ہوتا ہے تو دہشت گردی شروع ہوجاتی اور یہ بٹن جب آف ہوتا تو دہشت گردی بند ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اپنی اصل طاقت دکھائے،امن و امان کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی طرح احتجاج نہیں کروں گا،حکومت نے اگر ان کے چار مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر شیر کا شکار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے سندھ میں تبدیلی آئی ہے  پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمعہ کا شو کارنر میٹنگ تھا پاور شو نہیں ۔