ہرجانہ کیس:عمران کیخلاف  سماعت 26 نومبر تک ملتوی

شائع 05 نومبر 2016 10:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران خان کیخلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کیخلاف20 ارب  روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل نے عدالت  میں پیش ہو کر استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل نے 500 روپے جرمانہ عائد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جرمانہ کو چیلنج کر رکھا ہے اس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کیس کی مزید سماعت کر سکتی ہے۔

فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے،واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔